افریقی ملک گبون سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبالر آرون سالم بوپینزا چین میں 11 ویں منزل سے گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی پولیس کا کہنا ہے کہ آرون سالم بوپینزا ان دنوں چینی سپر لیگ کے لیے چین میں موجود تھے، وہ بدھ کو ہانگزو شہر میں رہائشی عمارت سے گر کراپنی جان گنوا بیٹھے۔
28 سالہ اسٹرائیکر کرائے کے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے نیچے گرے، جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آرون کی عمر 28 سال تھی، انہوں نے اپنی قومی ٹیم گبون کے لیے 35 میچز کھیلے تھے جس کے دوران انہوں نے 8 گول بھی کئے تھے۔
آرون سالم بوپینزا نے 23-2022ء کے سیزن کے دوران 2 عرب کلبوں، قطر کے العربی اور سعودی عرب کے الشباب کے لیے بھی فٹبال مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فٹبال کے ایک میچ کے دوران یوراگوئے کے فٹبالر جون ایزکویردو برازیل میں میچ کے دوران ہارٹ اٹیک کا شکار ہوگئے تھے۔
رونالڈو اور جارجینا کی منگنی ؟ حقیقت آشکار ہوگئی
یوراگوئے کے فٹبالر جون ایزکویردوکے گرنے کے بعد فوری طور پر میچ روک دیا گیا تھا جس کے بعد تمام کھلاڑی ان کے گرد جمع ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ راستے میں ہی چل بسے تھے۔