ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

دلچسپ ویڈیو: پی ایس ایل کی 10 سالہ تاریخ میں پہلی بار 2 بھائی آمنے سامنے آ گئے! ایک دوسرے کو اشارے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز میچز جاری ہیں تاہم ٹورنامنٹ کی 10 سالہ تاریخ میں پہلی بار دو سگے بھائی آمنے سامنے آئے۔

یہ واقعہ گزشتہ روز پنڈی میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں رونما ہوئے جب دو سگے بھائی ایک دوسرے کے مد مقابل آگئے اور ایسا پاکستان سپر لیگ کی 10 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطان کی ٹیم کے 155 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ شکست واضح نظر آ رہی تھی تاہم رسم حجت پوری کرنے کے لیے گیارھویں نمبر پر جب ملتان کی جانب سے بیٹنگ کے لیے عبید شاہ کریز پر آئے تو سامنے ان کے بڑے بھائی نسیم شاہ بولنگ کرانے کے لیے موجود تھے۔

افتخار احمد کے سنگل لینے کے بعد عبید شاہ بیٹنگ اینڈ پر آئے تو اس موقع پر کمنٹیٹر نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہنے اپنے بھائی کو گیند کرانے سے قبل اشارے بھی کیے، تاہم یہ اشارے کیمرے کی آنکھ سے بچ نہ سکے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر شائقین کرکٹ دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

عبید شاہ نے نسیم شاہ کی دو گیندوں کا سامنا کیا تاہم بڑے بھائی اپنے چھوٹے بھائی کو آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔ اٹھارویں اوور کی پانچویں گیند کافی اونچی تھی جو عبید شاہ کے پیر پر لگی جبکہ اگلی یارکر گیند کو دفاعی انداز میں کھیلا۔

 

واضح رہے کہ یہ میچ اسلام آباد یونائیٹد نے جیت کر اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں