ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

کس مشہور گانے کی ریکارڈنگ کے دوران نصرت فتح 150 بار شدت سے روئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے چند مشہور ترین موسیقاروں میں سے ایک نصرت فتح علی خان کا ایک گانا ایسا بھی ہے جسے گاتے ہوئے وہ 150 بار روئے تھے۔

نامور بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انھوں نے نصرت فتح علی خان کے بارے میں بھی گفتگو کی، انھوں نے بتایا کہ بھارتی فلم دھڑکن کا مقبول گانا "دلہے کا سہرا” کی ریکارڈنگ کے دوران نصرت فتح علی خان تقریباً 150 بار روئے تھے۔

بھارتی موسیقار نے بتایا کہ جب مذکورہ گانے کی ریکارڈنگ شروع ہوئی تو نصرت فتح علی خان ’میں تیری باہوں کے جھولے میں پلی، بابُل‘ تک پہنچتے اور زاروقطار رونے لگتے، وہ بار بار اس جملے تک آتے اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پاتے۔

نصرت فتح علی خان کے رونے کے بعد گانے کو دوبارہ شروع کیا جاتا اور جیسے ہی وہ مذکورہ جملے تک پہنچتے پھر سے رونے لگتے اور ایسا 150 بار ہوا ہوگا، اس دوران ہمیں ریکارڈنگ ملتوی کرنے کا کہا گیا۔

سمیر نے بتایا کہ ہم چاہتے تھے گانا آج ہی ریکارڈ کریں ورنہ گانا پھر ریکارڈ نہیں ہو پائے گا، بلآخر نصرت فتح علی خان نے گانا ریکارڈ کروایا اور گانا فلم میں شامل ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

سمیر انجان کے مطابق نصرت فتح علی خان نے رونے کا سبب پوچھنے پر بتایا کہ مذکورہ جملے گانے کے دوران انہیں اپنی بیٹیاں یاد آجاتی ہیں جس وجہ سے وہ رونے لگتے ہیں۔

بھارتی موسیقار کا مزید کہنا تھا کہ فلم کے گانے لکھتے وقت میں نے اور موسیقار ندیم شرون لیجنڈ گلوکار سے فلم میں گانا گانے کی درخواست کی لیکن نصرت فتح ہر گانا نہیں گاتے تھے، انھیں جس گانے کی موسیقی اور شاعری پسند آتی تھی وہ گاتے تھے۔

بھارتی نغمہ نگار نے بتایا کہ میوزک ڈائریکٹر ندیم شرون استاد نصرت فتح علی خان کے بڑے مداح تھے، ہم دونوں نے مل کر نصرت صاحب کو گانے کی موسیقی اور شاعری سنائی جس کے بعد وہ گانا گانے کے لیے راضی ہوگئے۔

نصرت فتح علی خان سے کس نے پیر پکڑ کر معافی مانگی؟ اجے دیوگن نے بتادیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں