منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

کراچی سے بی ایل ایف کا دہشت گرد گرفتار ، دورانِ تفتیش اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاری سے بی ایل ایف کے انتہائی مطلوب دہشت گرد اختر عرف اکو عرف بنگالی کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بی ایل ایف کے انتہائی مطلوب دہشت گرد اختر عرف اکو عرف بنگالی کو گرفتار لرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، اختر عرف اکو کے قبضے سے اسلحہ وایمونیشن بھی برآمد ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم 2019 میں ساتھی فرازعرف گنج کے کہنے پر بی ایل ایف میں شامل ہوا، ملزم متعدد حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا۔

دوران تفتیش ملزم اخترعرف اکو نے اہم انکشافات کیے، ملزم نے 9 مارچ 2021 کو ساتھی فراز عرف گنج کیساتھ دہشت گردی کی کارروائی کی۔

ترجمان رینجرز نے مزید کہا ہے کہ ملزم نے کمیلابس اسٹاپ لیاری پر غیر ملکی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ سے غیر ملکی شہری اور راہ گیر زخمی ہوئے تھے، ملزم نے فراز گنج کے ساتھ حب چوکی میں صحافی اکرم ساجدی اور شاہد زہری کی ریکی کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی ویڈیوز بنا کر بی ایل ایف کےکمانڈرعبد الرحمان عرف عدنان عرف ڈیوڈ کو بھجوائی، 10 اکتوبر 2021 کو بی ایل ایف کے دہشت گردوں نے حب چوکی کے قریب کارروائی کی۔

ترجمان نے کہا کہ شاہد زہری کی گاڑی پر مقناطیسی بم نصب کر کے بلاسٹ کیا تھا، بلاسٹ میں شاہد زہری جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

یکم نومبر 2021 کو صحافی اکرم ساجدی کی گاڑی پر مقناطیسی بم نصب کر کے بلاسٹ کیا گیا تھا، بلاسٹ میں صحافی اکرم ساجدی جاں بحق ہوگئے تھے، گرفتار دہشت گرد سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں تاہم گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں