پی ایس ایل 10 میں فاسٹ بولر حسن علی نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ نظر آ رہے ہیں یہ تبدیلی کس کی پسند پر کی انہوں نے خود بتا دیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری دسویں ایڈیشن میں شائقین کرکٹ کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی اپنی فاسٹ بولنگ سے مخالفین کی وکٹیں اڑانے کی وجہ سے تو توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں مگر اس کے ساتھ ہی شائقین انہیں ایک بالکل بدلے روپے میں بھی دیکھ رہے ہیں۔
حسن علی جو وکٹ لینے کے بعد اپنے منفرد جنریٹر اسٹائل میں جشن منانے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ اس وقت شائقین کو لمبے بالوں کے مختلف ہیئر اسٹائل کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ یہ ہیئر اسٹائل انہوں نے کس کی پسند پر رکھا۔ فاسٹ بولر نے راز سے پردہ اٹھا دیا۔
کراچی کنگز کے نائب کپتان سے جب انکے لمبے بال رکھنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بال لمبے کرنے میں کوئی راز نہیں اور نہ ہی کسی کے کہنے کو ہیئر اسٹائل تبدیل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لمبے بال خود مجھے پسند ہیں اور اپنی ہی پسند پر رکھیں ہیں۔ ماضی میں انجری کی وجہ سے اپنے لُک پر دھیان نہیں دے پا رہا تھا۔