پی ایس ایل 10 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 148 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، خوشدل شاہ کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ٹم سائفرٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔خوشدل شاہ 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
View this post on Instagram
جیمز ونس 11، سعد بیگ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عرفان خان بھی 10 رنز بناسکے، محمد نبی کو 14 رنز پر عارف یعقوب نے آؤٹ کیا۔
View this post on Instagram
پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، علی رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
View this post on Instagram
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔
View this post on Instagram
الزاری جوزف 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حارث نے 28 رنز بنائے، حسین طلعت 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹام کوہلر کیڈ مور 7 رنز بنا کر خوشدل شاہ کا نشانہ بنے۔
View this post on Instagram
عبدالصمد کو 2 رنز پر عباس آفریدی نے آؤٹ کیا، صائم ایوب 4 رنز کر پویلین لوٹ گئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
View this post on Instagram
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پشاور زلمی کو کم اسکور تک محدود رکھیں، آج کی پچ گزشتہ میچ سے مختلف لگ رہی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
View this post on Instagram
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کی پچ کل سے بہتر لگ رہی ہے، جب میچ جیت کر آتے ہیں تو اعتماد ملتا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز نے دو میچز جیتے ہیں جبکہ پشاور زلمی کو اب تک ایک کامیابی مل سکی ہے۔