کراچی : اسپائیکی نامی بلی کو اغوا کرلیا گیا، خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی بلی برآمد کروانے والے شخص کے لیے انعام کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 اے میں اسپائیکی نامی بلی مبینہ چوری کرلی گئی ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بلی کی مالکن کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔
خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی بلی برامد کروانے والے شخص کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔
خاتون نے کہا کہ ان کی اسپائکی نامی بلی کو12 اپریل ہفتے کو دوپہر دو سے تین بجے کے درمیان نامعلوم شخص اٹھا کر لے گیا ہے، بلی کے گلے میں لال پٹی کے ساتھ گھنٹی بھی لگی ہوئی تھی۔
فوٹیج میں لمبے قد لمبے بالوں میں پونی لگائے، پینٹ اور ٹی شرٹ پہنے شخص کو دیکھا جا سکتا ہے جس کے ہاتھ میں ایک بڑا اسکول بیگ بھی تھا۔
ویڈیو میں نامعلوم شخص کو بلی پکڑنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور مبینہ طور پر بلی چور نے بلی کو پکڑ کر اس بیگ میں ڈالا اور فرار ہوگیا۔