پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کے بعد غلطی سے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا۔
ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 229 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بناسکی۔
سکندر رضا کی 47 اور سیم بلنگز کی 43 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں۔
PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں
فخر زمان 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد نعیم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ڈیرل مچل 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسامہ میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
تاہم 14.5 اوورز میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب عبید شاہ کی گیند پر کامران غلام نے سیم بلنگز کا کیچ پکڑا تو عبید شاہ نے جشن مناتے ہوئے ہاتھ عثمان خان کے منہ پر مار دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبید شاہ کا ہاتھ لگنے کے بعد عثمان خان گر گئے۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیو پر کرکٹ شائقین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’کرکٹ میچ دیکھ کر اس سے پہلے میں کبھی اتنا مسکرایا نہیں ہوں گا۔‘
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’نہیں بھائی عبید کو عثمان کے ساتھ کچھ ذاتی مسئلہ ہے۔‘ تیسرے صارف کا کہنا ہے کہ ’عبید شاہ نے عثمان کو سپر مین پنچ مارا ہے۔‘