لاہور : سیشن عدالت نے سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، اطہر محمود کو 18 مارچ کو گجرات جیل میں پھانسی دی جائے گی۔
سیشن جج لاہور نے اطہر محمود کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل گجرات کو ہدایت کی ہے کہ مجرم کی پھانسی کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیں اور 18 مارچ کو اسے تختہ دار پر لٹکایا جائے۔
اطہر محمود نے 1995 میں خاندانی دشمنی پر گجرات میں سلیم نامی شخص کو قتل کیا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن مجرم کی اپیلوں اور حکومت کی جانب سے پھانسی پر پابندی کے باعث سزا پر عمل درآمد نہیں ہوا تھا۔