پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10: بابر اعظم کو لگاتار دوسری بار آئوٹ کرنے پر محمد عامر کا منفرد جشن

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ 10 میں پاکستان کے ٹاپ بیٹر بابر اعطم کو لگاتار دوسری بار آئوٹ کرنے پر محمد عامر نے گرائونڈ میں منفرد انداز میں جشن منایا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اس بار پی ایس ایل میں اپنے پرانے رنگ میں نظر نہیں آرہے اور اب تک کھیلے جانے والے میچز میں ان کی کارکردگی نہایت واجبی سی رہی ہے، آج کوئٹہ کے خلاف میچ میں وہ ایک بار پھر سے محمد عامر کا شکار بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے کوئٹہ کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بابراعظم کو 12 رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا، بابر نے آئوٹ ہونے سے پہلے ایک چوکا اور چھکا بھی لگایا۔

محمد عامر پشاور کے کپتان کو آئوٹ کرنے کے بعد دوڑتے ہوئے اپنی ٹیم کوئٹہ کے ڈگ آئوٹ کی طرف بھاگے اور پشپا کے اسٹائل میں گلے کے نیچے سے ہاتھ بھی گھمایا۔

اس کے بعد انھوں نے منہ سےاشارہ کرتے ہوئے دھماکے کا بھی اشارہ کیا، اس موقع پر کوئٹہ کےمینٹور ویون رچرڈز انھیں ٹھنڈا رہنے کا اشارہ کرتے ہوئے نظر آئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور کے درمیان ہونے والے پی ایس ایل 10 کے پہلے مقابلے میں لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے ہی بابر اعظم کو پویلین کا راستہ دکھایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں