پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش ، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ ساڑھے بیس کروڑ روپے کے نقصان کا اٹھانا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

بندش سے قبل پاکستان کے 11 میں سے 4 فضائی راستے مسلسل بھارتی طیارےاستعمال کرتے تھے ، بھارتی ایئرلائنزکی ہفتہ وار اوسطاً 1200پروازیں پاکستانی فضائی حدودسے گزرتی رہیں۔

اببھارتی جہازوں کو کھلے سمندر تک جا کر رخ تبدیل کرکے سفر کرنا پڑتا ہے، بھارتی جہازوں کی اس مشق سےاضافی فیول استعمال سے لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

دہلی، لکھنؤ،امرتسر سے دبئی ،مڈل ایسٹ جانیوالی پروازوں کو تقریباً دگنافیول لگتا ہے، بھارتی بوئنگ طیارے کو 100 گھنٹے کے اضافی سفر میں 5 لاکھ 47 ہزار ڈالرز کے اضافی خرچ کا سامنا ہے جبکہ بھارتی ایئر بس طیاروں پر 100 گھنٹے کی اضافی پرواز سے 1 لاکھ 96 ہزار ڈالر کے اضافی فیول کا بوجھ ہے۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیارے 2سے 4گھنٹے اضافی پرواز پر مجبور ہیں، جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے مسافرغیرملکی ایئرلائنزکوترجیح دینے لگے ہیں، مسافروں کا دوسری ایئرلائنز سے رجوع کے باعث ایئرلائنز کو بھی نْقصان کا بھی سامنا ہے۔

سال 2019میں پاکستان کی ایئراسپیس بندش سےبھی ایئرانڈیاکو 491کروڑبھارتی روپے کا نقصان ہوا تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں