جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا یوٹیوب چینل ملک بھر میں بلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

بھارتی حکام نے جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چینل پہلگام واقعے کے بعد غلط معلومات اور جھوٹے بیانیے کو فروغ دے رہے تھے۔ ان چینلز کے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 6 کروڑ 30 لاکھ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے چینل کو دنیا بھر میں 35 لاکھ سے زائد صارفین فالو کرتے ہیں جہاں وہ کرکٹ اور معاشرتی موضوعات پر اپنی دوٹوک اور بے لاگ رائے پیش کرتے ہیں۔

شعیب اختر کے یوٹیوب چینل کو بند کرکے ان کی آواز کو دبانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں اختلافِ رائے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، دنیا بھر میں جمہوریت اور آزادی رائے کے دعویدار بھارت نے ایک بار پھر اپنی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار کر دی ہے۔

جہاں ایک طرف بھارت اقلیتوں کے حقوق سلب کر رہا ہے، وہیں اب وہ بین الاقوامی شخصیات کی آوازوں کو بھی برداشت کرنے سے قاصر دکھائی دے رہا ہے۔

دوسری جانب بھارت کھیل کے میدان میں پاکستان کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، مودی سرکاری کے زیراثر شعبہ کھیل نے ایک اور اوینٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔

بھارت نے سینٹرل ایشیاء والی بال چیمپئن شپ سے راہ فرار اختیار کر لی۔ چیمپئن شپ رواں سال 28 مئی سے اسلام آباد میں شیڈول ہے جس میں اب بھارتی ٹیم شرکت نہیں کرے گی۔

شعیب اختر نے ایک فاسٹ بولر کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دے دیا

انڈین والی بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔چیمپئن شپ میں ایران، قازقستان، ترکمنستان، ازبکستان، سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں