منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

پاکستان بزنس فورم کا بھارتی کاروباری برادری کے بائیکاٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان بزنس فورم نے موجودہ صورتحال اور مودی ہتھکنڈوں کیخلاف بھارتی کاروباری برادری کا ہر سطح پر بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر نے موجودہ صورتحال میں بھارتی کاروباری برادری کا ہر سطح پر بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت کو پاکستان کی سر زمین کے ذریعہ تجارت نہ ہونے کی صورت میں 1140 ملین ڈالرز کا نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان سے زرعی اجناس کی مد میں سالانہ تقریباً 640 ملین ڈالر کی درآمدات کرتا ہے وہ بھی اب بندش کے باعث متاثر ہوں گی۔

چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ بھارت کا معمول ہے کہ چند سال خاموش رہنے کے بعد اچانک پاکستان پر الزامات لگا کر اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہم پر ڈالنے لگتے ہیں۔

احمد جواد نے کہا کہ بزنس کمیونٹی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جب تک بھارت باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر مسائل حل نہیں کرتا، تب تک مکمل تجارتی بائیکاٹ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پہلگام ڈرامے کے بعد مودی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور بھونڈے الزامات کے بعد پاکستان حکومت نے بھی بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں جس کے بعد بھارتی ایئر لائنز کو یومیہ بھاری نقصان ہو رہا ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش ، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں