منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ سے باہر؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو مبینہ طور پر پہلی بھارتی فلم دلجیت دوسانجھ اسٹارر ’سردار جی 3‘ سے باہر کردیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن میں 26 سیح ہلاک ہوئے جس کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے اب اطلاعات ہیں کہ ہانیہ عامر کو ان کی پہلی بھارتی فلم ’سردار جی 3‘ سے باہر کردیا گیا ہے۔

ہانیہ عامر نے رواں سال کے شروع میں پروجیکٹ سائن کیا تھا اور دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کے ساتھ انہوں نے گزشتہ ماہ برطانیہ میں اپنا شیڈول مکمل کیا۔

اطلاعات ہیں کہ ہانیہ عامر اب ہارر کامیڈی تھریکوئل کا حصہ نہیں ہیں اور میکرز فی الحال ان کی جگہ دوسری ہیروئن کی تلاش میں ہیں۔

یہ پڑھیں: ہانیہ عامر بھارت میں کام کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنیما (ایف ڈبلیو آئی سی) کی جانب سے گزشتہ ہفتے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں پر دوبارہ پابندی عائد کرنے کے بعد یہ کارروائی عمل میں آئی ہے۔

اگر ہانیہ عامر فلم سے آؤٹ ہوتی ہیں تو فل کی ریلیز میں تاخیر ہوسکتی ہے جو ابتدائی طور پر جون میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی تھی۔

ہانیہ عامر کے کردار کو فلم سے نکالے جانے کے حوالے سے بھی تاحال فلم کی ٹیم نے کوئی واضح رد عمل نہیں دیا، نہ ہی ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی خبریں ہیں کہ فواد خان کی ’ابیر گلال‘ کو بھی آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم اس حوالے سے فلم کی ٹیم نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

’ابیر گلال‘ کو 9 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے اور اس کا ٹیزر اور گانے بھی جاری کیے گئے تھے، جنہیں بعد میں یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں