منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

بڑے بھائی کی گاڑی کی ٹکر سے چھوٹا بھائی 3 دوستوں سمیت ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی حفر الباطن کمشنری میں ایک خوفناک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والا دوسری سمت سے آنے والی جس گاڑی سے ٹکرایا اس میں اس کا چھوٹا بھائی اپنے تین دوستوں کے ساتھ موجود تھا جو موقع پر دم توڑگئے۔

رپورٹس کے مطابق تیز رفتار گاڑی ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی اور کراسنگ عبور کرتے ہوئے پوری شدت سے سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثہ کا سبب بننے اور دوسری گاڑی چلانے والے دونوں بھائی تھے۔ حادثہ میں چھوٹا بھائی اپنے تینوں ساتھیوں سمیت موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسری گاڑی میں موجود بڑا بھائی شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ تصادم سے آنے والی آواز کسی بم دھماکے سے کم نہیں تھی۔ حادثے کے فوری بعد گاڑیوں سے دھواں نکلنے لگا اور شیشے کرچی کرچی ہو کر دور تک بکھر گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثیکا شکار ہوئی۔ بس میں سوار 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد عمرہ زائرین زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق زائرین کا تعلق پاکستان سے تھا۔ ان میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے جب کہ تیسری خاتون بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد کی رہائشی تھیں۔

سعودی عرب کا سویا ہوا شہزادہ : والدین 20 سال سے پُرامید

جاں بحق مرد حضرات میں ایک بزرگ نواحی گاؤں 39 تھری آر جب کہ دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں