منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

گڈز ٹرانسپورٹرز کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

گڈز ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے سربراہوں نے دارالحکومت اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں ٹرانسپورٹرز اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، 12 دنوں سے جاری دھرنوں کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ مال بردار گاڑیوں میں سامان کی خرابی اور گاڑیوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کنٹینر کا کرایہ بھی مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہماری شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لے کر فوری اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: گڈز ٹرانسپورٹرز  کا 3 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

گزشتہ روز کراچی میں گڈز ٹرانسپوٹرز نے احتجاج کیلیے وزیر اعلیٰ ہاؤس کا رخ کیا تاہم انتظامیہ نے تمام راستے سیل کر دیے تھے جس کے باعث شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

چیئرمین آل پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن چوہدری قمر الزمان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا تھا۔

چوہدری قمر الزمان کا کہنا تھا کہ سندھ میں احتجاج کے باعث 40 ہزار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، گاڑیوں کو لوٹا گیا جبکہ عملے پر تشدد کیا گیا، گیارہ روزہ بندش سے ہونے والا نقصان اربوں روپے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سڑک کھل جائے گی لیکن ٹرانسپورٹرز کے نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ وفاقی و صوبائی حکومت نقصانات کا ازالہ کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں