بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

نادیہ خان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو آئینہ دکھادیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور بیباک اداکارہ نادیہ خان نے پہلگام واقعے پر بھارت کے خلاف دوٹوک مؤقف اپناکر مداحوں کے دل جیت لئے۔

معروف اداکارہ نادیہ خان کا پہلگام واقعے پر جرأت مندانہ اور حب الوطنی سے بھرپور بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے بھارت کے خلاف کھل کر آواز بلند کی ہے۔

اداکارہ کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ یہ سب بھارت کا جھوٹا ڈرامہ ہے تاکہ دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ مگر بھارت اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن ہے، اس کا مقصد کیا ہے؟ پاکستان کے پانی کو روکنا، سندھ طاس معاہدے کے تحت جو حق ہمارا ہے وہ چھیننا۔۔

@entertain.pk0 Nadia Khan broke her silence #fyp #fouryou #trending #pakistanindia #nadiakhan ♬ original sound – Entertain PK

انہوں نے کہا کہ کبھی سوچا ہے کہ ہر بار جب کوئی اہم امریکی یا مغربی وفد بھارت کا دورہ کرتا ہے تو وہاں ایک ‘دہشت گردی’ کا واقعہ کیوں رونما ہوتا ہے؟ سمجھوتہ ایکسپریس، ممبئی حملے، پہلگام واقعہ یہ سب بھارت کی سیاسی چالیں ہیں۔

نادیہ نے کہا کہ ہم بیوقوف نہیں، دنیا بیوقوف نہیں، پاکستانی قوم جاگ چکی ہے اور ہر سازش کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

اداکارہ کی بیباکی نے نا صرف شائقین کے دل جیت لیے بلکہ سوشل میڈیا پر اُن کے حق میں آوازیں بھی بلند ہونا شروع ہوگئیں۔

اس سے قبل بھی معروف اداکارہ نادیہ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

نادیہ نے ہانیہ کے بھارت میں کام کرنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہانیہ بھارت میں پی آر کے ذریعے فلمیں کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں۔

نادیہ خان کا ٹرولز کو سخت جواب

اُنہوں نے ہانیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت میں محنت اور وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، انہیں پاکستان میں کام کرنا چاہئے، جہاں انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور پاکستان میں ہی ان کے اصل چاہنے والے موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں