کراچی : گاڑی مالکان کے لئے اہم خبر آگئی، اب جعلی اور بوگس گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفیکیٹ لینا ناممکن ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ کا حادثات کی روک تھام اور گاڑیوں کی جعلی اور بوگس فٹنس سرٹیفیکیٹ کو روکنے کے لئے بڑا اقدام سامنے آیا۔
گاڑیوں کی کارکردگی اور میعار جانچنے کا کام اعلی تعلیم یافتہ ماہرین کے سپرد کردیا گیا، یہ ماہرین ابراہیم حیدری اور ذولفقار آباد میں قائم نئے فٹنس سینٹرز میں گاڑیوں کے معیار کی انتہائی سختی سے جانچ پرتال کرتے ہیں تاہم شہر میں عنقریب کئی مزید فٹنس سینٹرز کھولے جائیں گے۔
سندھ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جعلی فٹنس سرٹیفیکیٹ کے استعمال اور بڑھتے حادثات کو روکنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔
۱۹۶۵ کا موٹر ویکل ایکٹ کہتا ہے عوام کی رائے جب تک کوئی گاڑی ایکسائز میں رجسٹرڈ نہ ہو، اسے نہ روٹ پرمٹ دیا جاسکتا ہے ، نہ فٹنس سرٹیفیکیٹ حیرت انگیز طور پر زیادہ تر ڈمپرز نان کسٹم پیڈ ہیں۔
کراچی میں حادثات کی روک تھام کے لئے گاڑیوں کی فٹنس کی سخت جانچ پڑتال ایک اچھا اقدام ہے مگر اس پر عمل درآمد کا ہونا سندھ حکومت کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں۔