اسلام آباد: سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ حالات و واقعات سے ایسا لگ رہا ہے جیسے اللہ تعالیٰ اسباب پیدا کر رہا ہے کہ برصغیر پاک وہند میں پاکستانیوں کی حکومت قائم ہوگی۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا کہ یہ اسباب بھارت کے ڈریکولا نریندر مودی پیدا کر رہا ہے، کوئی شک نہیں نریندر مودی اسرائیلی وزیر اعطم نیتن یاہو کے ہاتھوں کھیل رہا ہے۔
پلوشہ خان نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، کوئی ہاتھ اس طرف بڑھا تو دلی کے لال قلعے نے ایسا خون نہیں دیکھا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بھارتی چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی
انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام کی بڑی تعداد نریندر مودی کے خلاف ہے، وہ اور نیتن یاہو کو بھی پتا ہونا چاہیے ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں، پاکستان کی طرف جو ہاتھ بڑھے گا وہ کاٹ دیا جائے گا۔
سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کا کوئی سکھ سپاہی پاکستان کے خلاف لڑنے کو تیار نہیں ہے، وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی پہلی اینٹ سپاہی لگائیں گے۔
بھارت کی جانب سے پہلگام ڈرامے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے میں جنگ کی صورت میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا بھی قوی امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس اس وقت 170 ایٹمی میزائل ہیں، پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار داغنے کی صلاحیت رکھنے والے ایف 16 اور میراج طیارے موجود ہیں جن کی رینج 2100 کلومیٹر تک ہے جبکہ 8 اقسام کے بلیسٹک میزائل ہیں جن کی رینج 2750 کلومیٹر ہے۔
اگر دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو اس تباہ کن صلاحیت کے ساتھ پاکستان بھارت کے تمام شہروں کو باآسانی اپنے میزائلوں سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
اس بارے میں مزید پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں۔