بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

لاہور شہر کو بڑا اعزاز حاصل ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے دل شہر لاہور نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا اور مستند عالمی ایجنسی نمبیو   اس حوالے سے اہم رپورٹ جاری کر دی ہے۔

کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس 2025 کی رپورٹ میں پاکستان کے دل شہر لاہور نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور اس کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے شہروں واشنگٹن، نیویارک، لندن، برلن، پیرس اور استنبول سے زیادہ محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔

مستند عالمی ایجنسی نمبیو کی رپورٹ میں لاہور کے کرائم انڈیکس میں بہتری آئی ہے اور اس کو گلوبل 249 شہروں میں سب سے زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

عالمی کرائم انڈیکس میں لاہور کا 37 واں جب کہ محفوظ شہروں میں 63 واں نمبر ہے۔

عالمی ایجنسی رپورٹ کے مطابق کرائم فائٹنگ کی بہتر حکمت عملی کی بدولت لاہور محفوظ شہروں میں سر فہرست ہے اور لاہور کی تاریخ میں پہلی بار کرائم میں واضح کمی آئی ہے جس کی وجہ سے ہی لاہور کو نیویارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول، پیرس سے زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں لاہور میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے۔ ڈکیتی میں قتل کی وارداتوں میں 64 فیصد جب کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں 55 فیصد کمی ہوئی ہے۔

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 33 اور چھیننے کی وارداتوں میں 42 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح کار چوری میں 33 اور دیگر گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں 39 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ محکمانہ احتساب میں 400 سے زائد افسران اور اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں جب کہ جرائم ثابت ہونے پر 4 ایس ایچ اوز کو ان ہی کے تھانوں میں لاک اپ بھی کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں