گیلپ سروے میں بھی پاکستان نے خوش باش قوموں میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے پاکستانیوں کی اکثریت خوش اور مطمئن، بھارتیوں کی زندگی سے مایوس ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سروے اور اعداد و شمار جمع کرنے کے معتبر ترین ادارے گیلپ نے دنیا کی خوش باش قوموں کی سال 2025 سے متعلق فہرست جاری کر دی ہے۔
اس فہرست میں 44 ملکوں کا سروے کیا گیا۔ چین کے شہری خوشحال قوم میں سر فہرست، پاکستانیوں کا نمبر 8 واں ہے جب کہ بھارت کے شہری اس فہرست میں سب سے نیچے ہیں۔
گیلپ کے اس انڈیکس میں چینی شہریوں نے 86 فیصد کے ساتھ خوش باش قوموں کی فہرست میں پہلے نمبر پر جگہ بنالی۔
گیلپ کے خوشحال قوم سے متعلق عوامی سروے میں 72 فیصد پاکستانیوں نے تمام تر مسائل اور مشکلات کے باوجود اپنی زندگی سے اطمینان اور خوش رہنے کا اظہار کیا۔
جب کہ اس کے مقابلے میں دنیا کے سب سے بڑی جمہوریت ہونے کی دعویدار اور تجارتی و معاشی ترقی کے بلند بانگ دعوے کر کے شائننگ انڈیا کے نعرے لگانے والے مودی کے بھارت میں اس کے شہری اپنی زندگی سے ناخوش ہیں۔
سروے میں صرف 31 فیصد بھارتیوں نے خوش ہونے کا اظہار کیا جب کہ اس سے زیادہ 34 فیصد بھارتی شہریوں نے اپنی زندگی سے مایوسی کا اظہار کیا۔
گیلپ کی حقائق پر مبنی اس سروے سے مودی سرکار میں بھارتی شہریوں کی مایوسی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جو ان کے دعووں کے ڈھول کا پول کھولتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ مارچ میں اقوام متحدہ کی جانب سے بھی خوشحال قوموں سے متعلق ایک سروے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
اس رپورٹ میں بھی پاکستانی قومی نے خوش رہنے میں بھارتی قوم کو کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس رپورٹ میں بھی خوش باش 147 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 109 جب کہ بھارت کا اس سے کہیں نیچے 118 ہے۔
خوشحال قوموں سے متعلق یہ فہرست ممالک کی سماجی، معاشی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے جیسی خصوصیات کی بنیاد پر ترتیب دی جاتی ہے۔
’’پاکستانی قوم بھارتیوں سے زیادہ خوش‘‘ اقوام متحدہ کی خوش ممالک کی نئی فہرست جاری