بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

اسرائیل دنیا کے سامنےغزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، عالمی عدالت

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی عدالت انصاف نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کے سامنےغزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے فلسطینیوں کے لیے اسرائیل کی انسانی ہمدردی کی ذمہ داریوں کے بارے میں اپنے دوسرے دن کی سماعت شروع کر دی ہے۔

اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی امداد پر مکمل پابندی کے 50 دنوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں کسی بھی قسم کی امداد داخل کرنے کی اجازت نہیں دے رہا غزہ کی مکمل ناکہ بندی کو 50دن سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، غزہ میں دنیا کی نگاہوں کے سامنے اسرائیل جرائم، ظلم وستم اور نسل کشی کر رہا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کو براہ راست نشر کر رہا ہے جبکہ فلسطینیوں کا صفایا کرنے کے مخصوص ارادے کے ساتھ غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز نے اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کی، بین الاقوامی برادری اور بین الاقوامی عدالت انصاف کی وارننگ کے باوجود اسرائیل نے غزہ تک انسانی امداد کی رسائی کو روکا اور جنوبی شہر رفح پر حملہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں