بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

احمد رفیق کا ماضی میں‌ ہراساں کیے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری ابھرتے ہوئے اداکار احمد رفیق نے سیٹ پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

ڈیجیٹل میگزین کے ساتھ انٹرویو میں اداکار احمد رفیق نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ کیا کام کی جگہ کے مسائل جیسے کہ ہراساں کرنا، کسی کا فائدہ اٹٓھانا اور گروہ بندی انڈسٹری میں بھی غالب ہے؟

جواب میں احمد رفیق نے کہا کہ یہ سب یقینی طور پر ہوتا ہے اور اگر آپ کسی کو شٹ اپ کال دیتے ہیں تو پھر آپ کا کیریئر تباہ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اس جال میں پھنس جاتے ہیں کیونکہ ایک طرف وہ اپنا کیریئر دیکھتے ہیں اور دوسری طرف وہ اس سب کا سامنا کررہے ہیں۔

کسی کا نام لیے بغیر اداکار نے کہا کہ یہ میرے ساتھ ایک بڑے سیٹ پر ہوا ہے، اس واقعے کو دو سال گزر چکے ہیں لیکن یہ کافی برا تھا اور وہ کچھ دنوں تک صدمے کا شکار رہے تھے۔

اداکار نے کہا کہ ایک لڑکا ہونے پر میں نے اس کا تجربہ کیا ان سب سے لڑکیاں گزرتی ہیں تو خود کو بے بس محسوس کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں احمد رفیق ’احد‘ کا کردار ادا کررہے ہیں جس میں حنا طارق، علی انصاری، ہمایوں اشرف غنا علی سمیت دیگر شامل ہیں۔

سید جری خوشنود نقوی کی ہدایت کاری اور شافعہ خان کا تحریر کردہ یہ ڈرامہ روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں