پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ہندو انتہا پسند مودی کے بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز گانوں کی بھرمار ہو گئی ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں جہاں ہندو انتہا پسند مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے، وہیں وہ بھارت میں اسلامو فوبیا کے ذریعے ہندو مسلم فسادات کرانے کی سازش بھی رچا رہی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز گانوں کی بھرمار ہو گئی ہے۔ آگ بھڑکانے والے مسلم مخالف گانوں کی لہر اسلامو فوبک نفرت کو بڑھانے لگی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں بھارت میں مسلم مخالف گانا جاری ہوا۔ اس گانے میں مسلمانوں کیخلاف نفرت کو ہوا دی گئی۔
ہندو توا آئیڈیالوجی کے ساتھ تیار کیے گئے گانوں میں مسلمانوں کو غدار قرار دیا جا رہا ہے اور انہیں بھارت کو چھوڑ کر اپنے ملک جانے کا کہا جا رہا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کو ایسے 20 گانے ملے، جنہوں نے اسلاموفوبک تھیمز کو بڑھاوا دیا۔ ان گانوں میں مسلمانوں کو غدار قرار دیا جاتا اور انتقام کے لیے اکسایا جاتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں نفرت کو ہوا دینے اور آگ لگانے والے میوزک ٹریکس کی ایک لہرہے اور ایسا لگتا ہے کہ چند گھنٹے میں ایسے گانے تیار کر کے فوری ریلیز کر دیے جاتے ہیں۔ گانوں کی دھنیں ایک اسٹائل کاحصہ ہیں، جو ہندو توا پاپ کے نام سے مشہور کی جا رہی ہیں۔