بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک اور گرم دن متوقع ہے، پارہ 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

بیان کے مطابق ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 65 فیصد ہے، دن میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 39 ڈگری سے بڑھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شدید گرمی پڑنے اور درجہ حرارت 120 ڈگری فارن ہائیٹ (تقریباً 49 ڈگری سینٹی گریڈ) تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جو رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں خبر دار کیا ہے کہ اس ہفتے جنوبی ایشیا اور خاص طور پر پاکستان میں تاریخ کی سب سے شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت تقریباً 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا لیکن موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بدھ اور جمعرات (29 اور 30 اپریل) کو یہ گرمی مزید بڑھ سکتی ہے اور 120 ڈگری فارن ہائیٹ (تقریباً 49 درجے) تک جا سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا، تو یہ اپریل کے مہینے کے عالمی ریکارڈ(122فارن ہائیٹ) کے قریب پہنچ جائے گا۔

گرمی کی شدت

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔ اس ہفتے دوبارہ یہی صورتحال پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات پاکستان نے 26 سے 30 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

علاوہ ازیں موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مئی کی پہلی تاریخ کو ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، ہواؤں کا یہ سسٹم 5 مئی تک جاری رہے گا جس کے نتیجے میں مئی کے پہلے ہفتے میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ہفتے 21 ممالک میں درجہ حرارت 110 فارن ہائیٹ (43سینٹی گریڈ) سے اوپر جا سکتا ہے، جن میں پاکستان، بھارت، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، نائیجر اور دیگر افریقی و ایشیائی ممالک شامل ہیں۔

شمسی توانائی کا انقلاب : پاکستان کا متوسط طبقہ کیوں پیچھے رہ گیا؟

ترکی، ترکمانستان اور ازبکستان جیسے وسطی ایشیائی ممالک میں بھی گرمی 100فارن ہائیٹ (38سینٹی گریڈ) سے اوپر جاسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں