بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

پاک بھارت کشیدگی ، دوست ملکوں کا پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پربری طرح ناکام ہوگیا، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جواب دیا ہے، سب نے مفصل جواب دیا قومی سلامتی کا مسئلہ آئے گا تو الحمد للہ ہم سب ایک ہیں، قومی سلامتی کا معاملہ آیا تو سب نے سیاست کو ایک طرف رکھ دیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعہ ہوا تو بھارت نے آرٹیکل 370 اے کو ختم کیا، دوست ممالک کو بھارت کے بے بنیاد الزامات سے آگاہ کیا ہے، چین اور ترکیہ نے بالکل واضح مؤقف اپنایا ہے، چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی انہوں نے واضح کہا ہم آپ کیساتھ ہیں اور دوست ملک کے ناطے حمایت کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔

انھوں نے بتایا کہ ترکیہ کےوزیرخارجہ نے بھی بھرپور حمایت کا یقین دلایا، ترکیہ کےوزیرخارجہ نےبھی کہاکہ آپ بتائیں ہم آپ کیلئے کیا کرسکتے ہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کوکہاکہ اس مرتبہ اینٹ کاجواب پتھرسےدیاجائےگا، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ بھرپور جواب دیں گے، ،پہلگام کے واقعےکاپاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئی ایس پی آر نے شواہد کیساتھ بریفنگ دی ہےکہ بھارت کیا کر رہا ہے، ہم نہیں بھارت کے اپنے سیاستدان مودی سے استعفے کا مطالبہ کر رہےہیں۔

وزیر خارجہ کا بتانا تھا کہ سعودی عرب، چین ، یو اے ای، قطر، ترکی سے رابطہ کیا ہے، آذربائیجان، برطانیہ، کویت ، بحرین اور ہنگری کے وزرائے خارجہ سے بات ہوئی جبکہ قریبی دوست ممالک کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں