اوکاڑہ : کاروبار کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے خود کو گولی مار کر ڈکیتی کا رنگ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں پولیس نے کاروبار کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے خود کو گولی مار کر ڈکیتی کا رنگ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم ناصر نے گیس سلنڈر ریفلنگ کے کاروبار میں 3 لاکھ سے زائد رقم ادا کرنی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع اڈہ کسان پر ملزم نےخودپرگولی چلائی اورون فائیو پر ڈکیتی کی کال کردی۔
پولیس نے کہا کہ حالات و واقعات کا جائزہ لینے پر واقعہ مشکوک پایا گیا۔
یاد رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری پکڑا گیا تھا، شہری نے والد سے پانچ لاکھ روپے کا نقصان چھپانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔
پولیس نے بتایا تھا کہ شہری نے پانچ لاکھ روپے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی تھی، شہری نے والد سے پانچ لاکھ روپے کا نقصان چھپانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا تاہم ملزم سے رقم برآمد کرلی ہے.