بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

ترک دلہن نے کروڑوں مالیت کا سونا اہل غزہ کیلئے عطیہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترک دلہن جس کا تعلق ترکی کے صوبے باتمان سے بتایا جارہا ہے، دوسروں کے لیے مثال قائم کرتے ہوئے اپنے ولیمے پر ملنے والا کروڑوں مالیت کا سونا غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے عطیہ کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ترک دلہن کی جانب سے اہل غزہ کے لئے عطیہ کئے گئے سونے کی مالیت تقریباً 40 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کو ایک نیک مقصد کی شروعات بنانا چاہتی ہیں تاکہ غزہ کے مظلوم عوام کی زیادہ سے زیادہ مدد ہوسکے۔

دلہن نے اُمید ظاہر کرتے کہا کہ ان کا یہ اقدام دوسروں کے لیے بھی جذبہ ہمدردی اور یکجہتی کی تحریک بنے گا، خصوصاً ان حالات میں جب ”اسرائیلی” جارحیت کی وجہ سے فلسطینی عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

دوسری جانب اشتعال انگیز بیانات دینے والے انتہا پسند اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے غزہ سے نکلنے کے بعد ہی اسرائیل جنگ بند کرے گا۔

اسرائیلی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ صرف اس وقت روکے گا جب ملک شام کو ”منتشر”کر دیا جائے گا، حزب اللہ کو ”بدترین0 شکست”دی جائے گی، ایران سے اس کا جوہری پروگرام چھین لیا جائے گا اور غزہ کے لاکھوں فلسطینی پٹی سے نکل جائیں گے اور اسرائیلی قیدیوں کو واپس کر دیا جائے گا۔

ٹائمز آف اسرائیل نے اسموٹریچ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پالیسی منصوبوں کے بارے میں ہم آپس میں بحث کرتے رہیں گے، بھرتی کے مسائل کے بارے میں، شناخت کے مسائل کے بارے میں اور اقتصادی مسائل کے بارے میں اور دشمن کی تباہی کے بارے میں۔۔۔۔ اس پر کوئی تنازعہ نہیں ہو سکتا۔

اسرائیلی فوج کا غزہ میں ظلم جاری، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کے پاس اس موقع پر کھلنے والی کھڑکی سے محروم ہونے کا اختیار نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں