دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مئی 2025 کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نئی قیمتوں کا اعلان فیول پرائس کمیٹی کی جانب سے کیا گیا جس کا اطلاق یکم مئی 2025 سے ہوگا۔
نئی قیمتوں کے مطابق سُپر 98 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.58 درہم ہوگی جو پچھلے ماہ 2.57 درہم تھی جبکہ اسپیشل 95 کی فی لیٹر قیمت 2.47 درہم طے کی گئی ہے جو اپریل 2025 میں 2.46 رہم تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا 5 سالہ ویزا حاصل کرنے کیلیے کتنا بینک بیلنس درکار ہے؟
اسی طرح ای پلس کیٹیگری کا پیٹرول فی لیٹر 2.39 درہم میں دستیاب ہوگا جو گزشتہ ماہ 2.38 درہم کا تھا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2.52 درہم طے کی گئی ہے جو پچھلے مہینے 2.63 درہم تھی۔
یو اے ای نے 2015 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں عالمی نرخوں سے ہم آہنگ کیا جس کے باعث ہر مہینے کے آخر میں قیمتوں پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں آج خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، لندن برینٹ خام تیل 1.61 ڈالر کم ہو کر 64.25 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 1.63 ڈالر گر کر 60.42 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ امریکی ٹیرف اور اوپیک ممالک کی سپلائی میں اضافہ سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ٹیرف سے عالمی معیشت پر اثر پڑ رہا ہے۔