جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

’کوہلی دوست نہیں‘ فل سالٹ نے جواب دے کر یوٹرن لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے بیٹر فل سالٹ نے ویرات کوہلی کو دوست ماننے سے انکار کیا اور پھر بیان پر یوٹرن لے لیا۔

آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کی اوپننگ جوڑی فل سالٹ اور ویرات کوہلی پر مشتمل ہے اور دونوں کھلاڑی رواں سیزن میں کئی بار ایک ساتھ اننگز کا آغاز کر چکے ہیں۔

آر سی بی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انگلش کھلاڑی سے پوچھا گیا کہ کیا کوہلی ان کے دوست بن گئے ہیں؟

میزبان: آپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئی پی ایل میں کوئی دوست نہیں ہے تو جب آپ ویرات کے ساتھ کھیلتے ہیں تو کیا آپ کی ان سے دوستی ہے؟

فل سالٹ نے جواب دیا کہ وہ ساتھی ہیں۔

تاہم بعد میں بات چیت کرتے ہوئے سالٹ نے کسی بھی تنازعہ سے بچنے کے لیے یوٹرن لیا اور دعویٰ کیا کہ جس کے ساتھ بھی وہ کھیلتے ہیں وہ ان کا دوست ہے۔

سالٹ نے کہا کہ میں نے جس کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے وہ میرا دوست ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں