اداکارہ امبر خان کا کہنا ہے کہ میری شادی 20 سال کی عمر ہوئی، ساس، نندیں سب اچھی تھیں لیکن شوہر سے کبھی نہ بن سکی۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ امبر خان نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو سمجھدار تھی، ساس سر بہت اچھے تھے، نند سے اچھی دوستی تھی مسئلہ شوہر سے تھا، ساری باتیں سنتی تھیں لیکن کبھی میں نے اپنی عزت کبھی نہیں کروائی۔
انہوں نے کہا کہ جب میری والدہ نے دیکھا تو بولا کہ تم کیا لڑکی ہو، غلط بات پر بتاؤ سمجھاؤ، پھر میرے اندر اعتماد آیا، نند کے لیے شوہر سے لڑتی تھی لیکن اپنے لیے کبھی نہیں لڑی۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر کو کبھی کسی نے ٹوکا نہیں، میں نے گالی سن لی، تھپڑ بھی کھا لیا تب بھی والد نے کہا کہ میری بیٹی ہو بلاوجہ کی بات پر کوئی مارے تو برداشت نہیں کرنا۔
یہ پڑھیں: طلاق کے بعد نہیں سوچا کہ لوگ کیا کہیں گے؟ امبر خان
امبر خان نے کہا کہ 20 سے 25 سال بعد عقل آئی تو اپنے لیے تو کچھ بولو۔
انہوں نے بتایا کہ میری شادی بہت چھوٹی عمر میں ہوئی اور شادی کے 20 سال بعد مجھے طلاق ہوئی اس وقت میری دو بیٹیاں تھیں ایک کی عمر 12سال جبکہ دوسری چار یا پانچ سال کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پھر میں نے بہت محنت کی اور یہ پرواہ نہیں کی کہ لوگ کیا کہیں گے؟ اور آج میں اس مقام پر ہوں کہ میں نے بچیوں کی پرورش بھی اچھے طریقے سے کی ہے۔