برطانوی شاہی خاندان کی طرف سے شاہی القاب کے استعمال پر پابندی کے باوجود یہ ٹائٹل استعمال کرنے پر میگھن مارکل تنقید کی زد میں آگئیں۔
شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن نے جیمی کرن لیما شو میں شرکت کی جہاں انٹرویو کےدوران میزبان جیمی کرن لیما نے ڈچس سے ملنے والی تحفے کی ٹوکری دکھائی، اس میں اسٹرابیری ساس اور آئس کریم پر مشتمل تحفے کیساتھ ایک کارڈ تھا جس پر ‘ہر رائل ہائینس ڈچس آف سسیکس’ لکھا تھا۔
یہ اقدام ماہرین کو بالکل بھی پسند نہ آیا جس میں جی بی نیوز کے پریزنٹر نانا اکوا نے میگھن کے اقدامات کو "پرفارمنس دکھانا” قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ "ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سب کچھ پرفارمنس کےلیے کیا جارہا ہے، میں اسے برداشت نہیں کر سکتہ۔ وہ مبینہ طور پر یہ ٹائٹل استعمال کر رہی ہیں جبکہ وہ ایسا کرنے کی اہل نہیں ہیں”۔
خیال رہے کہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم نے کچھ سالوں قبل شاہی خاندان کو خیر باد کہنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی امریکی اداکارہ بیوی میگھن مرکل سے شاہی القاب اور سرپرستی چھین لی تھی۔
ملکہ چاہتی تھیں کہ ڈیوک اینڈ ڈچس آف سسیکس شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل شاہی خاندان سے قطع تعلقی کے بعد شاہی نام اور شاہی سرپرستی سے بھی دستبرداری اختیار کریں۔