اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

کراچی : 85 لاکھ روپے مالیت کی چرس برآمد، 2ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے گلشن اقبال میں کامیاب کارروائی کی،85 لاکھ روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

اس سلسلے میں ایس ایچ او ایس آئی یو مظہراعوان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحقیقات میں سامنے آنے والے حقائق سے آگاہ کیا۔

ایس ایچ او ایس آئی یو مظہراعوان نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک بنگلے پر مارے گئے چھاپے میں85لاکھ سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے گرفتار ہونے والے ملزمان نے مزید انکشافات کیے ہیں، ملزمان مذکورہ چرس کیلیفورنیا امریکا اور ایران سے منگواتے تھے۔

مظہر اعوان کے مطابق منشیات پشاور سے کولر میں رکھ کر کراچی لائی جاتی تھی، ملزمان نے ایک بنگلے کے اندر جعلی کوریئر کمپنی کا دفتر بنا رکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان موبائل فون کے ڈبوں میں منشیات کو پیک کرتے تھے، آن لائن رائیڈرز کے ذریعے پارسل میں منشیات سپلائی کی جاتی تھی۔

گرفتارملزم نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں اعتراف کیا ہے ایک پارسل بنانے کے 500 روپے ملتے تھے، میں کلفٹن، گلستان جوہر اور ڈیفینس کے بنگلوں میں لوگوں کو پارسل پہنچانے جاتا تھا۔

مزید پڑھیں : بلوچستان سے آنے والی مسافر بس سے منشیات برآمد 

یاد رہے کہ کراچی میں کسٹمز حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس سے منشیات، موبائل فونز، بھارتی گٹکا اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کارروائی کرتے ہوئے موچکو کسٹمز چیک پوسٹ پر منشیات، موبائل فونز اور بھارتی گٹکا ضبط کر لیا۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز نے بتایا کہ بلوچستان سے آنے والی مسافر بس سے اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں