بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

لاہور : 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان قتل کے بعد فیملی کے ہمراہ فرار پشاور ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزمان نشے کے عادی ہیں، قتل کے بعد فیملی کے ہمراہ فرار پشاور ہوگئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان پولیس کو چکما دینے کے لیے اپنی لوکیشن بدلتے رہے لیکن پولیس نے ملزمان کولاہور واپسی پربادامی باغ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ ملزم امیر اللہ عرف میرو اور غلام خان کیخلاف مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں : لاہور میں چند سو روپے کی خاطر خاتون قتل

یاد رہے لاہور میں آٹھ سو روپے کے لیے خاتون کو قتل کر دیا گیا تھا، موبائل فون کی قسط ‏ادا نہ کرنے سفاک شخص نے فائرنگ کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اتارا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قسط کی ادائیگی کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور الیکٹرانکس دکان کے ملازمین نے ‏گھر پر گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے کہا تھا کہ مقتولہ کےدیور نے موبائل کی قسط کے 800 روپے ادا نہیں کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں