پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

لاہور میں چند سو روپے کی خاطر خاتون قتل

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں بے رحم شخص نے چند سو روپے کی خاطر خاتون کی جان ‏لے لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آٹھ سوروپے کے لیےخاتون کو قتل کر دیا گیا، موبائل فون کی قسط ‏ادا نہ کرنے سفاک شخص نے فائرنگ کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قسط کی ادائیگی کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور الیکٹرانکس دکان کے ملازمین نے ‏گھر پر گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔

- Advertisement -

فائرنگ سے شوہر اور دیور زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا ‏کہنا ہے کہ مقتولہ کےدیور نے موبائل کی قسط کے 800 روپے ادا نہیں کیے تھے۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم وقار کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ‏پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں