جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

بھارتی کرکٹر کو راجستھان پولیس نے گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

انڈین پرییئر لیگ (آئی پی ایل) کی سابق چیمپئن ممبئی انڈینز کے سابق کرکٹر شیوالک شرما کو زیادتی کیس میں راجستھان پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 سالہ شیوالک کو راجستھان پولیس نے حراست میں لینے کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں پولیس کی کسٹڈی میں دے دیا گیا۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ شیوالک نے شادی کے جھوٹے بہانے سے ان کے ساتھ تعلقات قائم کیے، دونوں کی ملاقات دو برس قبل ودورا میں ہوئی جس کے بعد فون پر گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا۔

خاتون نے مزید بتایا کہ اگست 2023 میں شرما کے والدین نے جودھ پور کا دورہ کیا، جہاں دونوں خاندانوں نے بات چیت کی اور زبانی طور پر رسمی منگنی پر رضامندی ظاہر کی۔

تاہم شرما نے مبینہ طور پر بعد میں ان سے تعلق ختم کرلیا، خاتون نے دھوکا دہی اور ریپ کی شکایت درج کروائی۔

شیوالک شرما کی خدمات گزشتہ ایڈیشن میں ممبئی انڈینز نے 20 لاکھ روپے میں حاصل کی تھیں مگر کسی میچ میں نہیں کھلایا ، پھر میگا نیلامی سے قبل انھیں ریلیز کردیا۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر ہاردیک اور کرنال پانڈیا کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں