جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

ریچھ نے کھانے کی تلاش میں گاڑی کا دروازہ کھول لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ریچھ نے کھانے کی تلاش میں گاڑی کا دروازہ کھول لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکا کی ریاست کولوراڈو میں سیکیورٹی کیمرے میں ایک فوٹیج محفوظ ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ ریچھ نے کھڑی کار کے دروازے کو کھولا اور کھانے کی تلاش میں اندر داخل ہوگیا۔

بریکنچریج کے شمال مشرقی جانب گھر کے گیراج کے باہر ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ریچھ کو پارک کی گئی کار تک گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریچھ نے پھر پنجے کا استعمال کرتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولا۔

ان سب میں گاڑی کے اندرونی حصے کو کتنا نقصان پہنچا اس سے متعلق وضاحت نہیں ہوسکی۔

ٹاؤن آف بیکنرج پولیس ڈپارٹمنٹ نے اپریل کے آخر میں انتباہ جاری کیا تھا کہ علاقے میں ریچھ کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔

محکمہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ برائے کرم اپنے کوڑے دان کو محفوظ رکھیں اور گاڑی کے دروازے ٹھیک سے بند رکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں