پاکستان کے معروف سینئر اداکار فیصل قریشی نے حالیہ واقعات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے بھارتی فنکاروں کی جانب سے پاکستان پر حملے کی خوشی منانے کو افسوسناک اور بزدلانہ عمل قرار دیا۔
فیصل قریشی نے ایک ویڈیو بیان میں بھارت کے بزدلانہ حملے کے باعث ایک بچے کی شہادت کو دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی انسانی سانحے پر خوشی منانا شرمناک عمل ہے۔
فیصل نے بھارتی فنکاروں کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں کیلئے شہادت ایک معبتر چیز ہے لیکن تم لوگوں کی وجہ سے ایک بے گناہ بچہ شہید ہوا ہے۔
اُنہوں نے بھارتیوں سے سوال کیا کہ تمہیں کونسی کامیابی ملی ہے تم لوگوں کے جہاز تباہ ہوئے ہیں، تم لوگوں نے بچے کو شہید کیا ہے جس کا ہمیں بہت دکھ ہے۔
فیصل نے کہا کہ پہلگام میں جو کچھ ہوا وہ ابھی تک ثابت نہیں ہوا نہ ہی ہوگا مگر آپ لوگوں نے جو کچھ کیا وہ پوری دنیا نے دیکھا ہے۔
فیصل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم پاکستانیوں کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے، جب کہ بھارتی فنکار دباؤ کے تحت ریاستی بیانیے کی حمایت کرنے پر مجبور ہیں۔
اس سے قبل شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ بھارت ایسے فیصلے کررہا ہے جس سے مستقبل میں ان کی نسلیں پچھتائیں گی۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی پر اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ قوم نے بتا دیا ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزام لگایا اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، میں بھارت میں موجود مسلمانوں کے لیے پریشان ہوں، پاکستان میں بھی اقلیتیں آباد ہیں اور ان کا احترام کیا جاتا ہے۔
جاوید اختر عزت کے قابل نہیں! نادیہ خان نے آئینہ دکھا دیا
فہد مصطفیٰ نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریخی میں معصوم بچوں اور خواتین پر حملہ کیا۔
اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ بھارت کا اقدام شرمناک ہے، بے قصور شہریوں کی جانیں گئیں، پاک فوج نے کل رات جواب دیا میں سلام پیش کرتا ہوں۔