جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ہم نے بھارت کے 40 سے 50 فوجی ہلاک کر دیے، عطا تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کے 40 سے 50 فوجی ہلاک کیے ہیں جبکہ جہاز اور ملٹری انسٹالیشن کو بھی نقصان پہنچایا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا کہ بھارت ایل او سی پر ابھی بھی اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھا رہا ہے، اب بھارت سے معافی مانگی جا رہی ہے کہ بس کر دو ہمارا بریگیڈ ہیڈکوارٹر اڑا دیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ رافیل طیارے دنیا کے بہترین فائٹر جیٹ اور بہترین ٹیکنالوجی مانے جاتے ہیں، بھارت کو ناز تھا کہ ہمارے پاس رافیل طیارے ہیں ہم پتا نہیں کیا کر دیں گے لیکن اس کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور شرمندگی بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا سبق سکھائیں گے کہ مائیں بچوں سے کہیں گی پاکستان سے پنگا مت لینا، عطا تارڑ

’جس نیت سے بھارت پاکستان کو نقصان پہچانا چاہتا تھا اسے ہزیمت اٹھانا پڑی، اب شرمندگی کے باعث بھارت نے اپنی اسٹریٹجی تبدیل کی ہے، دوسری طرف پاکستان میں جذبہ، جوش اور اتحاد اتفاق پایا جاتا ہے، بھارت کے صرف طیارے نہیں گرے بلکہ پورے بھارت کا غرور گرا ہے۔‘

وزیر اطلاعات نے کہا کہ رافیل طیارے بنانے والی کمپنی بھی کہہ رہی ہے کہ بھارت نے ہماری اہمیت بھی گرا دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو ایئر ڈیفنس سسٹم سے ہٹ کر کے گرایا ہے، بھارت بیک فٹ پر جا کر شرمندگی کو مٹانے کیلیے ڈرونز بھیجنا شروع کر دیے، بھارتی پائلٹ کہہ رہے ہوں گے کہ ہم مار کھانے کیوں جائیں ڈرونز بھیج دو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں