جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

چین اور روس کی قربت عروج پر، شی جن پنگ کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ینی صدر شی جن پنگ روس کے تین روزہ اہم دورے پر ماسکو پہنچ گئے، جہاں وہ نو مئی کو ہونے والی ’وِکٹری ڈے پریڈ‘ میں مہمانِ خصوصی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین صدر شی جن پنگ نازی جرمنی پر سویت یونین کی فتح کی تقریب میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے روسی منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ کو نیو نازی ازم کے خلاف ایک نئی جدوجہد قرار دیا، چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر کو اپنا عزیز دوست قرار دیتے ہوئے کہا چین اور روس یکطرفہ اقدامات اورعالمی غنڈہ گردی کے خلاف کھڑے ہیں۔

کینیڈا ’فروخت کے لیے نہیں‘ ہے، کینیڈین وزیر اعظم کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب

چینی صدر نے کہا کہ ایک کثیر قطبی عالمی نظام کی حمایت کرتے ہیں، ہم جدید دور کے نازی ازم اور عسکریت پسندی کے خلاف کھڑے ہیں، ہم مل کر دوسری جنگ عظیم کی اصل تاریخ کو اجاگر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقوامِ متحدہ کے ادارے کا دفاع اور ترقی پذیر ملکوں کے مفادات کا تحفظ کریں گے، چینی صدر نو مئی کو وِکٹری ڈے پریڈ میں مہمانِ خصوصی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پریڈ دوسری جنگِ عظیم میں نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی جا رہی ہے۔

چین نے اس پریڈ میں شرکت کے لیے 102 فوجی اہلکار بھیجے ہیں، جو کسی بھی غیر ملکی فوجی دستے میں سب سے بڑی تعداد ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق شی جن پنگ اور پیوٹن یوکرین جنگ، چین-روس تعلقات، روس-امریکہ کشیدگی اور عالمی سفارتی منظرنامے پر تفصیلی بات کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں