لاہور کی فضائی حدود کے مخصوص حصوں کو پروازوں کے لیے ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے یہ حصے ہفتہ 10 مئی دن 3 بجے تک بند رہیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے مخصوص حصوں کو پروازوں کے لیے ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ حصے ہفتہ 10 مئی دن 3 بجے تک بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ گلگت اسکردو ایئرپورٹس کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نوٹم جاری کیا گیا ہے۔
نوٹم کے مطابق گلگت، اسکردو ایئرپورٹس کے لیے پرواز سے قبل ایئر ٹریفک کنٹرول سے کوآرڈینیشن کرنا ہوگی۔ کلیئرنس کے بغیر اسکردو اور گلگت ایئرپورٹس پر پرواز کی پابندی ہوگی۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث آج صبح لاہور، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملوں اور پاک فوج کے فوری منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد گزشتہ شب اور آج دن میں بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔
بھارت کی ایک بار پھر جارحیت کی کوشش، 12 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا گیا