جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے پاکستان پر حملے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے انڈیا کو کرارا جواب دیا ہے۔
پہلگام واقعہ کی آڑ میں مودی حکومت نے پاکستان پر حملے کے بعد پوری قوم ایک آواز اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی ہے۔ کراچی تا خیبر جہاں عام شہری پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں وہیں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی بھارت کو آئینہ دکھا رہی ہیں۔
پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پاک بھارت کشیدگی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دشمن بھارت کو اس کے جنگی جنون کا جواب دیا ہے۔
محمد رضوان نے ایکس پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حوصلہ رکھنا ہے، یقین رکھنا ہے۔ نہ ظلم کرنا اور نہ ہی ظلم سہنا ہے۔
قومی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کافی عرصہ سے جنگ کا شکار ہے۔ اس مٹی میں شہیدوں کا لہو ہے۔ ایسی قوم کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔
Hum ne Allah SWT k pak kalam se yeh seekha hai ke jung mat karo — lekin agar tum par jung thop di jaye, to phir Peeche mat hato.
Pakistan bohot arse se dehshatgardi ka shikar raha hai. Hamari naslain goliyon ki tartarahat aur dhamakon ki goonj sun kar badi hui hain.
Is mitti…
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) May 8, 2025
اس سے قبل سابق کپتان محمد حفیظ سمیت موجودہ قومی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق نے بھی پاک فوج کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کیے ہیں۔