جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2 روز کے لیے ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب بھر میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2 روز کے لیے ملتوی کردیے گئے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والے پریکٹیکل بھی ملتوی کردیے گئے ہیں، ملتوی ہونے والے امتحانات اور پریکتیکل کا نیا شیڈول جلد جاری ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ او لیول، اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے بروز جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھے جائیں گے، چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں۔

یہ پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

صوبائی وزیر نے کہا تھا کہ پنجاب بھر کے اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں اتوار تک بند رہیں گی، پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں دوبارہ دراندازی کی کوشش کی ہے، پاک فوج نے بھارتی ڈرونز گراکر ایک بار پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

7 اور 8 مئی کی رات سے پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارت کے اسرائیلی ساختہ ہیراپ ڈرونز حملہ آور ہوئے جو افواج پاکستان نے گرا دیئے اور کچھ گر کر تباہ ہوگئے۔

لاہور میں بھارت کے چار ڈرونز گرائے گئے، اس دوران پاک فوج کے چار جوان زخمی ہوئے، والٹن ائیرپورٹ پر تین جبکہ برکی روڈ پر ایک ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں