جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کا بھارت کو جواب یقینی ہو گیا، وزیر دفاع

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش نہیں رہی ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کا بھارت کو جواب یقینی ہو گیا۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفگتو کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں ملکوں کا تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے۔ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کا بھارت کو جواب یقینی ہو گیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کیا، لیکن پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جو ہوا، اب وہ اس کی خفت مٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ رافیل طیارے اُڑانے والے ایک تو بزدل، دوسرا مہارت نہیں رکھتے تھے۔ رافیل طیارے تیار کرنے والی کمپنی کو بھی دھچکا لگا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے عالمی کوششیں ہو رہی ہیں اور امریکا پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔

8 مئی کی شب اور آج دن میں کراچی، پنڈی، لاہور سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں اسرائیلی ساختہ درجنوں ڈرون بھیج کر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن سیکیورٹی فورسز نے اس کوشش کو بھی ناکام بناتے ہوئے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں