جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

مجھے بانی سے نہ ملنے دیا تو وزیراعلیٰ پنجاب بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکتیں، گنڈاپور

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر مجھے بانی پی ٹی آئی سے نہ ملنے دیا تو پھر وزیراعلیٰ پنجاب بھی کے پی میں اپنےگھر نہیں جا سکتیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آج اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو پولیس نے انہیں روکا اس موقع پر ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عدالت نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔ اگر انہیں اپنی پارٹی کے بانی سے نہیں ملنے دیا گیا تو وہ دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے ملاقات کے لیے پیغام دیا تھا۔ میں سب کام چھوڑ کر ان سے ملاقات کے لیے آیا ہوں اور انسے سب سےکم میری ملاقاتیں کرائی جاتی ہیں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مجھے عمران خان نے ملنے نہیں دیا گیا تو پھر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی خیبر پختونخوا میں اپنے گھر نہیں جا سکتیں۔

اس سے قبل جب وزیراعلیٰ کے پی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں پولیس نے روکا جس پر ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔

میں وزیراعلیٰ ہوں، تم میرا راستہ نہیں روک سکتے، علی امین کی اڈیالہ جیل کے باہر پولیس سے تلخ کلامی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں