بھارتی میڈیا ’آج تک‘ نے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔
پاکستانی میڈیا نے پروپیگنڈا بے نقاب کیا تو بھارتی ٹی وی چینل ’آج تک‘ نے معافی مانگ لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہے۔
خاتون اینکر نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کچھ ادھوری رپورٹس دکھائی گئی جس کے لیے معافی چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلگام میں فالس فلیگ کے بعد سے بھارتی میڈیا پر پاکستان پر حملہ کرنے کی جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں جسے پاکستانی میڈیا کی جانب سے بے نقاب کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں 7 مئی کو پاکستان پر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا۔ اس حملے میں 26 پاکستانی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہدا اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
پاک فوج نے وطن عزیز کے دفاع میں فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جدید ترین رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیارے اور کئی بھارتی فوج کی چیک پوسٹس تباہ کر دی تھیں۔
تاہم مودی کے جنگی جنون میں کمی نہ آئی اور اس کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسرے روز اسرائیلی ساختہ ڈرون بھیجے گئے جو پاکستانی فورسز نے کامیابی سے مار گرا کر بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا۔