منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاک بھارت سیز فائر کیسے ہوا؟ امریکی صحافی نے تفصیل بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تفصیل بتادی۔

امریکا کے صحافی نک رابرٹسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، میزائل حملوں نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجوبر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کا امکان تھا لیکن بھارتی مسلسل جارحیت پر پاکستان نے میزائل برسا دیے۔

امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جارحیت کے جواب میں بھارت پر میزائلوں کی نہ رکنے والی بارش کردی، پاکستان نے جواب میں کاری ضربیں لگانا شروع کیں تو بھارت سنبھل نہ سکا۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

برطانوی صحافی اینبرسن اتھرجان نے کہا کہ بھارت نے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کے اندر حملہ کیا، بھارت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

دونوں ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں