کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں باپ کو قتل کرنے والے بیٹوں نے تفتیش میں تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم بیٹوں نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ مقتول نے انہیں میرپورخاص سے کراچی بلایا اور روزگار کے لیے کہتا تھا، والد نے چند دنوں قبل مارا پیٹا بھی تھا۔
بیٹوں نے دوران تفتیش بتایا کہ 60 سالہ والد خاور انجم کو کولڈرنک میں چوہے مار دوا پلا کر بے ہوش کیا، گلے پر چھری پھیر کر قتل کیا پھر جسم کے ٹکڑے کرنے کی بھی کوشش کی۔
ملزمان نے بتایا کہ لاش کو کسی جگہ پھینکنا چاہتے تھے، گھر سے نکلنے لگے تو چوکیدار نے روکا اور پوچھا بورے میں کیا ہے، بتایا کہ سامان ہے جس کو پنجاب بھیجنا ہے۔
یہ پڑھیں: باپ کی لاش بوری میں ڈال کر لے جانے والے بیٹے پکڑے گئے
بیٹوں کے مطابق راستے میں پولیس مل گئی وہ سمجھی کہ بورے میں گٹکا یا ماوا ہے جب تلاشی لی گئی تو لاش نکلی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ چوکیدار کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مقتول پیشے کے اعتبار سے حکیم تھا، اور اپنے بیٹوں کے ساتھ مدرسے میں رہائش پذیر تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے نام ابراہیم اور افضل ہیں، جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔