جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بیٹی نے والدہ کی طلاق کا جشن منا لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیٹی نے والدہ کی طلاق کا جشن منا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 طلاق کی شدت کو صرف وہی لوگ سمجھتے ہیں جو اس سے گزر چکے ہیں، بعض اوقات جوڑے کو بدترین دور سے گزرنے پر بھی ساتھ رہنے پر مجبور کیا جاتا ہے، طلاق کی شرح میں اضافہ اس لیے بھی ہورہا ہے کہ خواتین نے آواز اٹھانا شروع کردی ہے۔

حال ہی میں ایک لڑکی نے بتایا کہ کس طرح اس کی والدہ نے شادی کے 30 سال بعد طلاق لے لی۔

یہ پڑھیں: بے وفا شوہر سے طلاق پر خوشی سے نہال خاتون کا منفرد جشن

لڑکی کے مطابق والدہ ایک ٹاکسک رشتے میں تھیں اور جب ان کی طلاق ہوئی تو گھر والوں نے اسے جشن کے طور پر منایا، خاتون اب خوش ہیں کیونکہ وہ آخرکار آزاد ہیں۔

پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feeya✨ (@haw.haye.feeya)

کچھ لوگوں نے اس بات کو سراہا کہ خاندان نے اس کا جشن منایا جبکہ دوسروں کا خیال ہے کہ اسے نہیں منایا جانا چاہیے تھا کیونکہ اللہ کی جانب سے طلاق کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ سمجھا جاتا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ جب آپ تکلیف دہ صورتحال سے باہر آجائیں تو جشن منانا اچھا ہے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ  طلاق کا جشن منانا اور اسے سوشل میڈیا پر ڈالنا غلط ہے چاہے اس کے پیچھے جو بھی وجہ تھی۔ ایک اور نے مزید کہا کہ میں طلاق کا جشن منانے سے اتفاق نہیں کرتا لیکن میں کسی اور کے درد کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں