جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

بے وفا شوہر سے طلاق پر خوشی سے نہال خاتون کا منفرد جشن

اشتہار

حیرت انگیز

مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون نے سابق شوہر سے طلاق ہونے پر نہ صرف انتہائی خوشی کا اظہار کیا بلکہ اس کا بھرپور جشن بھی منایا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون نے بے وفا شوہر سے طلاق کے بعد عدت پوری کی اور جشن منانے کیلیے سج سنور کر ریسٹورنٹ کا رُخ کیا۔

خاتون نے ریسٹورنٹ میں کیک کاٹا جس پر لکھا تھا ’طلاق مبارک۔‘ انہوں نے وہاں موجود افراد میں سونا اور دیگر انعامات بھی تقسیم کیے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں خاتون کہہ رہی ہیں کہ بے وفا شوہر نے دوسری خاتون کے ساتھ تعلقات قائم کیے جو میرے لیے بالکل بھی ناقابلِ برداشت تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسی وجہ سے طلاق لی اور اب کافی خوش ہوں، میں نے علیحدگی کو خوشی سمجھا اور اسے منایا، شرم اسے آنی چاہیے جس نے مجھ سے بے وفائی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں